امریکا: بے خوابی نے خاتون کو بڑا انعام جتوا دیا
امریکا میں ایک خاتون نے بے خوابی کے سبب بڑا انعام جیت لیا۔
ریاست نارتھ کیرولائنا کی ایک خاتون کے مطابق بے خوابی کی ایک رات ان کے لیے غیر متوقع خوش قسمتی لے آئی، جب انہوں نے آن لائن لاٹری کھیلتے ہوئے 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا انعام جیت لیا۔
مورزویل کی رہائشی سو راؤلی نے نارتھ کیرولائنا ایجوکیشن لاٹری حکام کو بتایا کہ 8 جولائی کی رات انہیں نیند نہیں آ رہی تھی، جس پر انہوں نے موبائل فون نکالا اور ڈیجیٹل انسٹنٹ لاٹری گیمز کھیلنا شروع کر دیے۔
راؤلی نے بتایا کہ رات کافی ہو چکی تھی، وہ بس وقت گزارنے کے لیے لاٹری گیم کھیل رہی تھی کہ اچانک یہ ہو گیا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ انہیں اس وقت یقین ہی نہیں آیا کیونکہ ایسی چیز روز روز نہیں ہوتی۔