کوہ کلنگ کی ایرانی ایٹمی تنصیبات امریکا کیلیے بڑا چیلنج

تنصیبات 328 فٹ گہرائی میں واقع، امریکی بنکر بسٹر بم صرف 200 فٹ تک مار کر سکتے ہیں

جنوبی ایران میں واقع کوہ کلنگ (Pickaxe Mountain)کے نیچے موجود زیر تعمیر ایرانی ایٹمی تنصیبات امریکا تباہ کرنا چاہتا ہے. 

امریکی خفیہ اداروں کے مطابق وہاں نہ صرف یورینیم افزودہ کرتی جدید سینٹری فیوج مشینیں نصب ہیں بلکہ مبینہ طور پر ’’60 فیصد‘‘افزودہ چار سو کلو یورینیم بھی محفوظ ہو سکتی ہے۔

تنصیبات کو ’’قلعے‘‘سے تشبیہ دی جاتی۔ایرانی یہ یورینیم بذریعہ مشینیں صرف ایک دو ہفتے میں ’’90 فیصد‘‘افزودہ کر کے ایٹم بم بنانے کے قابل ہو سکتے ہیں۔

5275 فٹ بلند کوہ کلنگ پہاڑی سلسلے، زاگرس کا حصہ ہے۔ ایٹمی تنصیبات پہاڑ کے اندر کم ازکم 328 فٹ کی گہرائی میں واقع ہیں۔

چونکہ امریکی بنکر بسٹر بم 200 فٹ تک مار رکھتے ہیں لہذا انھیں نشانہ بنانا امریکہ کے لیے بڑا چیلنج ہو گا۔

خیال ہے ایران نے مختلف طریقوں سے اپنی یہ ایٹمی تنصیبات مضبوط بنا رکھی ہیں کہ امریکی یا اسرائیلی بم انھیں کم نقصان پہنچا سکیں۔

یہ وسیع و عریض ہالوں پر مشتمل ہیں جہاں تک پہنچنے کی خاطر چار سرنگیں بنائی گئی ہیں۔اور اگر وہاں افزودہ یورینیم کا بیشتر حصّہ ذخیرہ ہوا تو اِن تنصیبات کی حفاظت کرنا ایران کے لیے زندگی یا موت کا سوال و امتحان بن جائے گا۔

متعلقہ

Load Next Story