کراچی؛ اردو یونیورسٹی کے کیمپس افسر پر فائرنگ کے واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی

شدید زخمی کیمپس افسر کو گزشتہ روز اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج ہیں

کراچی:

گلشن اقبال میں وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس کے کیمپس افسر پر فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں ملزمان کو عدنان اختر کی ریکی کرتے اور فائرنگ کرکے واپس فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی تھانے کے علاقے گلشن اقبال بلاک 10 میں واقع نظارت کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس کے کیمپس افسرعدنان اختر کو شدید زخمی کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

شدید زخمی کیمپس افسر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیمپس افسر پر فائرنگ کے واقعے کی مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیمپس افسر پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جا سکا ہے تاہم پولیس واقعے کے حوالے سے متعلق پہلوؤں پر باریک بینی سے تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ

Load Next Story