لاہور؛ ذاتی رنجش پر اپنے دوست کو گولی مارنے والا ملزم گرفتار
مغلپورہ کے علاقے میں ذاتی رنجش پر دوست نے دوست کو گولی مار دی۔
تفصیلات کے مطابق ملزم اکبر علی گھومنے کے بہانے اپنے دوست طیب کو گھر سے لے کر گیا اور کچھ دیر بعد اسپتال سے کال موصول ہوئی کہ آپ کے بیٹے کو گولی لگی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق کمر پر لگنے والی گولی پیٹ سے باہر نکل گئی، تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔
مغلپورہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کر لیا۔
گرفتار ملزم علی اکبر سنگین نوعیت کے مقدمات میں پہلے سے ریکارڈ یافتہ نکلا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔
ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔