وزیراعظم برآمدات بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کریں، پاکستان ٹیکسٹائل کونسل

جون 2026ء میں ٹیکسٹائل برآمدات سالانہ بنیاد پر 16.71 فیصد کم ہوگئیں، کاروباری لاگت میں اضافہ اس کی بڑی وجہ ہے

اسلام آباد:

پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے وزیراعظم سے برآمدات بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان ٹیکسٹائل کونسل (پی ٹی سی) نے کہا ہے کہ مالی سال 2025-26ء میں ٹیکسٹائل برآمدات صرف 0.26 فیصد بڑھ کر 17.93 ارب ڈالر رہیں، جون 2026ء میں ٹیکسٹائل برآمدات سالانہ بنیاد پر 16.71 فیصد کم ہو گئیں، کاروباری لاگت میں اضافہ برآمدات میں جمود کی بڑی وجہ ہے۔

پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے کہا کہ صنعتی بجلی کے ٹیرف اور بڑھتے مالی بوجھ سے عالمی مسابقت متاثر ہو رہی ہے، ایکسپورٹ ری فنانس اسکیم پر فوری عمل درآمد نہ ہونے سے برآمد کنندگان مشکلات کا شکار، کپاس کی پیداوار کم ہو کر 55 لاکھ گانٹھوں تک محدود ہو گئی، حکومت صنعتی بجلی کے نرخ کم کرے اور ایکسپورٹ ری فنانس اسکیم فوری نافذ کرے۔

ای او بی آئی میں آجر کے حصے کی شرح 2 فیصد تک لانے کا مطالبہ

کونسل نے ای او بی آئی میں آجر کے حصے کی شرح 2 فیصد تک لانے کا مطالبہ بھی کیا۔

کونسل کے رہنما فواد انور نے کہا کہ بروقت فیصلے نہ کیے گئے تو برآمدات کا جمود مزید گہرا ہو سکتا ہے، ٹیکسٹائل صنعت رعایت نہیں بلکہ عالمی سطح پر برابری کے مواقع کی خواہاں ہے۔

Load Next Story