غیرملکی خواتین کے اغوا اور  زیادتی کا مقدمہ : ملزمان کا مزید 4 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

ملزمان کیخلاف عیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج ہے، خواتین کی نشاندہی پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا

2 غیرملکی خواتین کے اغوا اور  زیادتی کے  مقدمے کی سماعت ہوئی،   تین ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔

تھانہ ڈیفنس سی کی پولیس نے ملزم رضوان ، نواز  اور ناصر کو پیش کیا، پولیس نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے استفسار کیا کہ  اب تک ملزمان سے برآمد کیا ہوا ہے، سرکاری وکیل  نے جواب دیا کہ ملزم رضوان اور ناصر سے اسلحہ برآمد ہو گیا ہے۔

تفتیشی افسر  نے کہا کہ ملزم نواز سے ابھی  اسلحہ برآمد کرنا ہے، ملزمان سے رقم ،جیولری اور گھڑی برآمد کرنی ہے۔

عدالت نے ملزمان کا مزید چار دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دے دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ اظہر محمود نے کیس پر سماعت  کی۔

ملزمان کیخلاف عیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج ہے، غیر ملکی خواتین کی نشاندھی پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

Load Next Story