لاہور میں اسپیشل اولمپکس نیشنل گیمز کا میلہ ختم، اب کراچی میزبانی کرے گا
لاہور میں اسپیشل اولمپکس پاکستان کے زیر اہتمام پاور لفٹنگ، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس نیشنل گیمز کا میلہ ختم ہوگیا، اب اگلےمرحلےمیں کراچی فٹبال مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔
اسپشل اولمپکس پاکستان کی چئئر پرسن رونق لاکھانی کا کہنا تھا کہ اسپیشل اتھلیٹس کسی بھی لحاظ سے دوسروں سے کم نہیں اور انہیں آگے بڑھنے کے لیے مزید مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ان گیمز میں اتھلیٹس کا جذبہ اور آگے بڑھنے کا جنون دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے۔ نیشنل گیمز کے پرفارمرز کو انٹرنیشنل سطح پر بھی خود کو منوانے کا موقع دیں گے۔
پاکستان اسیشل اولمپکس کی ہاکی ٹیم کو پہلی بار پیرا ہاکی ورلڈکپ میں بجھوا رہے ہیں۔ اس کے بعد ہمار افوکس چلی ورلڈ گیمز میں بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کرکے پاکستان کا پرچم بلند کرنا ہے۔ اسپیشل اولمپکس پاکستان نیشنل گیمز کے لاہور میں پاور لفٹنگ، ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن کے مقابلوں میں ملک بھر سے آئے ان اسپشل اتھلیٹس نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے میڈلز جیتے۔گیمز کا حصہ بننے والے اسپیشل اتھلیٹس بھی گیمز اور تقریب کا حصہ بننے پر بہت خوش تھے۔
تین روز کے مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے واکے اتھلیٹس میں میڈلز انعامات تقسیم گئے۔ نتائج کے مطابق پنجاب نے تیرہ گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن پائی۔ سندھ آٹھ گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
فیڈرل کے اتھلیٹس نے سات گولڈ میڈلز جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ۔نیشنل گیمز میں اب فٹبال مقابلوں کی میزبانی شہر قائد کراچی کرے گا جہاں اکیس جولائی سے یہ میلہ سجے گا۔