غیرملکی قرضوں اور واجبات کی ادائیگی، سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر 1 ارب 25 کروڑ ڈالر کم ہوگئے

کمی کے بعد مجموعی ذخائر کی مالیت 22 ارب 67 کروڑ 55 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، اسٹیٹ بینک

غیر ملکی قرضوں اور واجبات کی ادائیگی کے باعث زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں سوا ارب ڈالر کی کمی ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اعلامیے کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ایک ارب 24 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔ 

رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 17 ارب 22 کروڑ58 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ مجموعی ذخائر کی مالیت 22 ارب 67 کروڑ 55 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 44 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

Load Next Story