کراچی، سپر ہائی وے پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

دونوں ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی گئیں

فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد کے علاقے سپر ہائی وے پر انصاف اسپتال کوئٹہ ٹاؤن گیٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو مشتبہ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

چھیپا حکام کے مطابق مقابلے کے بعد دونوں ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت سعید محمد اور شیر خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

Load Next Story