ملیر ندی پل پر ترقیاتی و تعمیراتی کام 18 اور 19 جولائی کو  صبح 7  بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گا

ملیر ندی پل کے دونوں اطراف (آمد و رفت) کو مذکورہ اوقات میں ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند رکھا جائے گا

زیرِ تعمیر ملیر ایکسپریس وے منصوبے کے سلسلے میں قومی شاہراہ پر واقع ملیر ندی پل پر ترقیاتی و تعمیراتی کام 18 اور 19 جولائی 2026 کو  صبح 7  بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گا جس کے باعث ملیر ندی پل کے دونوں اطراف (آمد و رفت) کو مذکورہ اوقات میں ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ زیرِتعمیرملیر ایکسپریس وے منصوبے کے سلسلے میں قومی شاہراہ پر واقع ملیر ندی پل پر ترقیاتی و تعمیراتی کام 18 اور 19 جولائی 2026 کو  صبح 7  بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گا۔

تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران، ملیر سٹی ٹریفک سیکشن کی حدود میں واقع ملیر ندی پل کے دونوں اطراف (آمد و رفت) کو مذکورہ اوقات میں ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند رکھا جائے گا تاکہ ترقیاتی کام محفوظ، مؤثر اور بروقت مکمل کیا جا سکے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے متبادل راستوں کا اعلان کیا گیا ہے، ٹریفک پولیس کے مطابق قائدآباد سے آنے والی ٹریفک شارعِ بھٹو پر یوٹرن لے کر شہرِ ملیر کی جانب اپنی منزل تک جا سکتی ہے۔

قومی شاہراہ پرواقع ملوک ہوٹل سے آنے والی ٹریفک ملیر ندی پل کے نیچے سے گزرتے ہوئے اسٹیل ملز کی جانب جا سکتی ہے۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ سفر کے دوران متبادل راستوں کا استعمال کریں، ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔کراچی ٹریفک پولیس شہریوں کی رہنمائی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے موقع پر موجود رہے گی۔

مزید معلومات کے لیےٹریفک سے متعلق کسی بھی ہنگامی صورتِ حال یا رہنمائی کی ضرورت پیش آنے پر ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں، جہاں ہمارے نمائندے ہمہ وقت آپ کی معاونت کے لیے دستیاب ہیں۔مزید برآں، ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال اور سفری معلومات سے آگاہ رہنے کے لیے ایف ایم ریڈیو سندھ پولیس 88.6 سنتے رہیں۔

Load Next Story