26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اشتہاری قرار

عدالت نے عمر ایوب کے دائمی وارنٹِ گرفتاری بھی جاری کر دیے

اسلام آباد:

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کیس کی سماعت کی جس دوران عدالت نے عمر ایوب کے دائمی وارنٹِ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔

عدالتی حکم کے مطابق مسلسل طلبی کے باوجود ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر انہیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق عمر ایوب کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

Load Next Story