کراچی، شہر میں پولیس مقابلے، 3 ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ایک پولیس اہلکار زخمی

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس

فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ملزمان کے درمیان ہونے والے مبینہ مقابلوں میں 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے پر ایم ڈی ایس گودام کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جن کی شناخت توصیف اور امام بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب ملیر سٹی میں بھی پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار ساجد زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملیر سٹی میں جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جس کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ دونوں واقعات کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

Load Next Story