غیرملکی خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ، نامزد ملزم گرفتار

ملزم کو گرفتار کرکے انوسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے، ایس ایچ او درخشاں

فوٹو: فائل

کراچی کی درخشاں پولیس نے غیرملکی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے درج مقدمے میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔

درخشان پولیس نے بتایا کہ کلفٹن کے علاقے میں غیرملکی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے درج مقدمے میں نامزد ملزم عادی محمود کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کلفٹن میں صفائی ستھرائی کا کام کرتا ہے اور محمود آباد کا رہائشی ہے۔

ایس ایچ او درخشان راشد نے بتایا کہ غیرملکی خاتون کی عمر تقریبا 50 سال کے قریب ہے، غیرملکی خاتون عادی محمود کواپنے ساتھ لے کر گئی تھیں اور واپسی پر خاتون نے گھر میں پالتو کتے دکھانے کے لیے ملزم کو اپنے فلیٹ میں بلایا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مقدمے میں نامزد ملزم کو گرفتار کرکے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Load Next Story