ملائکہ خلجی کھوسرگنگ چوٹی سر کرنے والی بلوچستان کی پہلی خاتون بن گئیں

ملائکہ خلجی کی یہ فتح دنیا کو بتاتی ہے کہ بلوچستان کی حقیقی شناخت اس کے باصلاحیت، بہادر اور پرامید نوجوان ہیں

ملائکہ خلجی نے کھوسرگنگ چوٹی سر کرنے والی بلوچستان کی پہلی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی 14 سالہ طالبہ ملائکہ خلجی نے کھوسر گنگ چوٹی سرکرنے والی  صوبے کی پہلی خاتون کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

الپائن کلب آف پاکستان کے زیرِاہتمام منعقد ہونے والی اس مہم نے پاکستان کی کوہ پیمائی کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل عبور کیا۔

چوٹی سر کرنے کے بعد ملائکہ نے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا جو وطن سے ان کی محبت اور پاکستانی نوجوانوں کے عزم و حوصلے کی علامت ہے۔

الپائن کلب آف پاکستان نے بلوچستان کی قابل فخر بیٹی ملائکہ خلجی اور ان کے اہلِ خانہ کواس تاریخی کامیابی پرمبارکباد پیش کی ہے۔

ملائکہ خلجی کی یہ کامیابی صرف ایک کوہ پیمائی کا کارنامہ نہیں بلکہ امید، استقامت اورحب الوطنی کا ایک طاقتور پیغام بھی ہے۔

Load Next Story