سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمتیں بڑھ گئیں
گزشتہ روز بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا تھا
کراچی:
سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج بھی اضافہ ریکارڈ ہوا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز بھی فی اونس سونے کی قیمت میں 46ڈالر کے اضافے کے بعد نئی عالمی قیمت 4ہزار 114ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی و مقامی صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے فی تولہ سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
📈
+$46
عالمی سطح پر اضافہ
🌍
$4,114
نئی عالمی قیمت
💰
+4,600 روپے
فی تولہ سونا اضافہ
🥇
4,33,836 روپے
فی تولہ سونا قیمت
⚖️
3,71,944 روپے
10 گرام سونا قیمت
📊
+7 روپے
فی تولہ چاندی اضافہ
🥈
6,403 روپے
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 3ہزار 944روپے بڑھ کر 3لاکھ 71ہزار 944روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 7روپے کے اضافے سے 6ہزار 403روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 6روپے کے اضافے سے 5ہزار 489روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا تھا۔
Load Next Story