پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ

پیٹرول 6.39 روپے، ڈیزل 7 روپے 83 پیسے مزید مہنگا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے عالمی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر مسلسل تیسرے روز پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں بڑا اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے نئے نظام کے تحت 23 جولائی کیلیے قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے بڑھا دیا جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے پر پہنچ گئی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 375 روپے 4 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔

 

متعلقہ

Load Next Story