امیر العظیم کے انتقال پر شرجیل میمن کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکریٹری امیر العظیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے تعزیتی بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ امیر العظیم کے انتقال کی خبر سن کر گہرا رنج ہوا۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم کی زندگی بھر کی وابستگی خدمات اور کردار کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔
شرجیل میمن نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کوتاہیوں کو معاف فرمائے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کے اہل خانہ، عزیز و اقارب، چاہنے والوں اور تمام سوگواران کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔