’’پرو بیٹر‘‘ نے کھلاڑیوں کو سابق بولرز کا سامنا کرنے کا موقع فراہم کردیا
یہ ویڈیو ٹیکنالوجی مکمل طور پر ٹچ اسکرین ہے اور اس وقت دنیا کی بڑی ٹیمیں اس سے فائدہ اٹھا رہی ہیں
یہ ویڈیو ٹیکنالوجی مکمل طور پر ٹچ اسکرین ہے اور اس وقت دنیا کی بڑی ٹیمیں اس سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ فوٹو : فائل
''پرو بیٹر'' نے کھلاڑیوں کو سابق بولرز کا سامنا کرنے کا موقع فراہم کردیا، ویڈیو ٹیکنالوجی سے اس وقت دنیا کی بڑی ٹیمیں فائدہ اٹھا رہی ہیں۔
یہ آسٹریلیا کے سینٹر آف ایکسی لینس برسبین میں بھی موجود ہے، یہ ٹیکنالوجی مکمل طور پر ٹچ اسکرین ہے، اس میں آپ کو جس بھی بولر کا سامنا کرنا ہو، فہرست میں اس کا انتخاب کریں، اسکرین کے عقب میں بولنگ مشین ہے تاہم جس بولر کا آپ انتخاب کریں گے اسکرین پر وہی نمودار ہو کر ویسی ہی بولنگ کرے گا۔
اسکرین پر بنے ایک سوراخ سے گیند باہر آئے گی، اس کی مدد سے نیٹ پریکٹس کے دوران بیٹسمین فاسٹ اور اسپن بولنگ کی تمام ورائٹیز کا سامنا کرسکتے ہیں۔ گذشتہ روز پاکستان سے دوسرا ون ڈے بارش کے باعث ریزرو ڈے میں منتقل ہونے پر آسٹریلیا کی سارا جین کوٹے نے بھی اسی ٹیکنالوجی سے اپنی سابق ساتھی کھلاڑی استھالیکر کا سامنا کیا۔