آئی ایم سی اوور-40 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا باضابطہ اعلان

 عالمی ایونٹ 17 سے 31 اکتوبر تک گیانا، ویسٹ انڈیز میں منعقد ہوگا

پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے آئی ایم سی اوور-40 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

 عالمی ایونٹ 17 سے 31 اکتوبر تک گیانا، ویسٹ انڈیز میں منعقد ہوگا، جس میں دنیا بھر سے سولہ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ان میں پاکستان، آسٹریلیا، بھارت، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز، امریکا، زمبابوے، کینیڈا، ویلز، ہانگ کانگ، اسکاٹ لینڈ، نمیبیا اور ریسٹ آف کیریبین شامل ہیں۔

پاکستان اسکواڈ جنید خلیل نینی تال والا (کپتان)، توفیق عمر (نائب کپتان)، عدنان اکمل (وکٹ کیپر)، محمد خلیل، شہریار غنی، سید محمد علی، جاوید منصور، محمد ادریس، طارق محمود، میاں محمد عرفان، آصف اظہار، وسیم علی، عمران خان، سید فرید الدین، آصف محمد، ثابت خان پر مشتمل ہوگا۔ درّا بلوچ ٹیم منیجر کی ذمہ داری ادا کریں گے۔

Load Next Story