کراچی، کالا پل ہزارہ کالونی میں گھر سے نو عمر لڑکے کی پھندا لگی لاش برآمد
شہر قائد میں ڈیفنس کالا پل ہزارہ کالونی میں گھر کے اندر سے نوعمر لڑکے کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جو چارپائی سے بندھی ہوئی تھی۔
واقعے میں پراسراریت ہے جس کی چھان بین کی جا رہی ہے ، متوفی نوجوان گھر پر اکیلا تھا جب والدین باہر سے گھر آئے تو بیٹے کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔
ایس ایچ او ڈیفنس اشرف جوگی نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 15 سالہ مزمل کے نام سے کی جبکہ پولیس نے فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کرنے کے بعد لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔
ان کا کہنا تھا کہ بظاہر نوجوان کے جسم پر کسی بھی قسم کی چوٹ یا تشدد کے کوئی نشانات نہیں تھے تاہم واقعے میں کچھ پراسراریت ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔
متوفی کے والدین گھر سے باہر گئے ہوئے تھے اور جب واپس آئے تو بیٹے کی چارپائی کے پائے سے بندھی ہوئی رسی سے گلے میں پھندا لگی لاش ملی تاہم پولیس کی جانب سے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔