کراچی، کورنگی گودام چورنگی کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی
کراچی:
شہر قائد میں کورنگی گودام چورنگی کار شوروم کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لیجائی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ اس کی عمر 25 سالہ کے قریب بتائی جاتی ہے۔
ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا حکم داد نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ٹریلر سے پیش آیا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے ٹریلر سمیت فرار ہوگیا۔
تاہم پولیس متوفی کی شناخت اور حادثے کی مزید تحقیقات کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے ۔