میر پور، بھمبر میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار گرفتار

کمشنر میرپور کے مطابق علی شان سونی ساتھیوں سمیت چار پولنگ اسٹیشنز سے بیلٹ باکس اٹھا کر لے گئے تھے

آزاد کشمیر کے علاقے میر پور کی تحصیل بھمبر آزاد کشمیر میں پولیس نے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار علی شان سونی کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کمشنر میر پور طاہر ممتاز نے آئی پی پی کے امیدوار علی شان سونی کی گرفتاری کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چار پولنگ اسٹیشنوں سے بیلٹ بکس اٹھا کر لے گئے تھے۔

کمشنرمیرپور کے مطابق انتخابی عمل میں مداخلت پر علی شان سونی و دیگر کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 6 سماہنی سے چوہدری علی شان سونی آئی پی پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے تھے۔ 156 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس حلقے میں چوہدری محمد رزاق 30 ہزار سے زائد ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ چوہدری علی شان سونی 17 ہزار 974 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ

Load Next Story