گزشتہ مالی سال ترقیاتی منصوبوں پر 916 ارب روپے خرچ

اخراجات ہدف سے84 ارب روپے کم، وزارت مذہبی امور نے کوئی فنڈ استعمال نہ کیا

اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں پر مجموعی916 ارب روپے خرچ کیے جو 1000ارب روپے کے مقررہ ہدف سے84 ارب روپے کم ہیں۔

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق 33 وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں نے611 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز، ارکانِ پارلیمنٹ کی سکیموں پر 59.43 ارب روپے، صوبوں اور خصوصی علاقوں کے منصوبوں پر192.55ارب روپے، پانی کے منصوبوں پر137.49 ارب روپے، پاورڈویژن سمیت کارپوریشنز نے304.91ارب روپے خرچ کئے۔

ان میں این ایچ اے کے 182ارب،این ٹی ڈی سی اور پیپکو کے 122.55ارب روپے شامل ہیں،اعلیٰ تعلیم کے منصوبوں پر34.89 ارب ، وفاقی تعلیم پر27 ارب ، قومی صحت کے منصوبوں پر 13 ارب روپے، وزارت داخلہ کے منصوبوں پر15.23ارب ،آئی ٹی منصوبوں پر9.36 ارب، دفاع ڈویژن پر 8ارب، پلاننگ ڈویژن نے 19ارب روپے،ہائوسنگ منصوبوں پر13.93ارب ،انڈسٹریز پر5.46ارب، موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں پر2.28 ارب روپے خرچ ہوئے۔

گزشتہ مالی سال وزارت مذہبی امور نے کوئی ترقیاتی فنڈ استعمال نہیں کیا۔

Load Next Story