شان مسعود کی انگلی فریکچر، بابر اعظم نے انجری کی تصدیق کردی
پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تصدیق کی ہے کہ سابق کپتان شان مسعود ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران انگلی فریکچر کرا بیٹھے ہیں۔
یہ انجری انہیں پہلی اننگز میں بیٹنگ کے دوران پیش آئی جس کے باعث وہ دوسری اننگز میں معمول کی پوزیشن کے بجائے آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے۔
بابر اعظم نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شان مسعود کی انجری نے ٹیم کے کمبی نیشن کو متاثر کیا اور ان کی کمی واضح طور پر محسوس ہوئی۔
ان کے مطابق شان کی انگلی میں فریکچر ہونے کی وجہ سے وہ مکمل طور پر فٹ نہیں تھے جس کا اثر پاکستان کی بیٹنگ پر بھی پڑا۔
🚨 BAD NEWS FOR PAKISTAN 🚨
— Mian Ahmad (@aHmADmIaN150) July 28, 2026
Pakistan captain Shan Masood has suffered a finger fracture after being struck by a Jayden Seales delivery while batting yesterday...
He could still come out to bat if Pakistan are 9 wickets down and require him...
More details to follow.
Injury… pic.twitter.com/AfEaw6mpIM
تاہم بابر اعظم نے یہ واضح نہیں کیا کہ شان مسعود اگلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے یا نہیں۔
An update on key Pakistan batter Shan Masood as the West Indies are given a #WTC27 boost with a commanding victory in Trinidad 👀https://t.co/P77hdEAfrp
— ICC (@ICC) July 29, 2026
واضح رہے کہ پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 90 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جو بیرون ملک ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی مسلسل آٹھویں ناکامی بھی ثابت ہوئی۔