وزیراعظم کی سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

پاکستان نے بنگلا دیش کو 3-0 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں بنگلا دیش کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرنے پر پاکستان والی بال ٹیم کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے کھلاڑیوں، کوچز اور ٹیم مینجمنٹ کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے بہترین کھیل، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان کھیلوں کے ہر میدان میں ملک کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور حکومت کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی ہر ممکن سرپرستی جاری رکھے گی۔

وزیراعظم نے قومی ٹیم کے لیے مستقبل کے مقابلوں میں بھی مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے پاکستان نے بنگلا دیش کو 3-0 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

Load Next Story