کراچی، کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
متوفی کی شناخت 38 سالہ اکرم مسیح ولد جیمس مسیح کے نام سے ہوئی ہے
کراچی:
شہر قائد میں کورنگی کے علاقے چمڑا چورنگی، ٹپال کمپنی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی چھیپا ایمبولینس موقع پر پہنچی اور متوفی کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔
ریسک حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 38 سالہ اکرم مسیح ولد جیمس مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق شخص سیکیورٹی گارڈ ہے جو نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوا۔ حادثے کے بعد کار سوار شخص فرار ہوگیا جسکی تلاش جاری ہے۔