کراچی، سچل تھانے کی حدود میں پولیس مقابلہ، زخمی ڈاکو گرفتار، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا
کراچی:
شہر قائد کے علاقے سچل تھانے کی حدود میں اسکیم 33 کے علاقے چانڈیو چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقابلے کے بعد زخمی ملزم جس کی شناخت رحیم کے نام سے ہوئی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
حکام کے مطابق ملزم کے ممکنہ ساتھیوں اور اس کے مجرمانہ ریکارڈ سے متعلق بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں