کراچی، ماڑی پور نیو ٹرک اڈا کے قریب کرنٹ لگنے سے محنت کش جاں بحق

متوفی کی شناخت 35 سالہ عدنان کے نام سے کی گئی

کراچی:

شہر قائد میں ماڑی پور نیو ٹرک اڈا گیٹ نمبر 5 کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائی۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ عدنان کے نام سے کی گئی جو کہ محنت کش ہے۔

جبکہ واقعہ دکان میں کام کے دوران بجلی کے تار سے کرنٹ لگنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔

Load Next Story