پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے شوٹرز کی شناخت نہ ہوسکی، بائیک کی نمبر پلیٹ بھی جعلی نکلی

سیف سٹی اور پرائیویٹ کیمروں کی مدد سے شوٹرز کی شناخت کی جا رہی ہے، کچھ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، پولیس ذرائع

لاہور:

پی ٹی آئی کے رہنما عبداللہ طاہر کو قتل کرنے والے شوٹرز کی شناخت نہیں ہوسکی، موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ جعلی نکلی۔

پولیس ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز سے موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ کا کوئی ریکارڈ نہیں مل سکا، شوٹرز نے موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی، تاحال شوٹرز کی شناخت نہیں ہوسکی۔

پولیس ذرائع کے مطابق سیف سٹی اور پرائیویٹ کیمروں کی مدد سے شوٹرز کی شناخت کی جا رہی ہے، کچھ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا کے مطابق زیر حراست ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے، کیس میں 5 افراد نامزد ہیں، جلد مرکزی ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

Load Next Story