راولپنڈی تھانہ ریس کورس قتل کیس کا فیصلہ، مجرم کو سزائے موت کا حکم
عدالت نے تھانہ ریس کورس قتل کیس کا فیصلہ سنادیا، مجرم شہاب کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنڈی کی مقامی عدالت نے تھانہ ریس کورس قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو سزائے موت اور آٹھ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نہ آجائے، مجرم نے لین دین کے جھگڑے پر نوجوان کو فائرنگ سے قتل کیا۔
عدالت نے تین منشیات سپلائرز کو بھی 28 سال قید اور اڑھائی لاکھ جرمانے کی سزائیں سنادیں، ملزم حامد رضا کو 10سال قید ایک لاکھ روپے جرمانے جب کہ عابد اور نبیل کو نو، نو سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزادئیں دی گئیں۔