ایران میں کرکٹ کی فروغ، پاکستان کے تعاون سے اقدامت کیے جائیں گے
پاکستان کے تعاون سے ایران میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ ایشین کرکٹ کونسل اور پی سی بی کی جانب سے ایران میں کھیل کی ترقی کے لیے مختلف شعبوں میں عملی مدد کی جائے گی۔
اس امر کا اصولی فیصلہ پاکستان- ایران کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر حسین مختاری کی پی سی بی کے چیئرمین اور اے سی سی کے صدر محسن نقوی سے ملاقات میں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دوران ملاقات پاکستان اور ایران کے درمیان کرکٹ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر کرکٹ کے اہم شعبوں بشمول تکنیکی تعاون، کوچ اور امپائر کی تربیت، کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور اہلیت میں اضافہ، پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل دونوں کے تعاون سے ایران میں کرکٹ کی ترقی کو تیز کرنے کے اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی۔