بین اسٹوکس کا ایشیز میں واپسی کا امکان؟ ای سی بی ڈائریکٹر نے بڑا اشارہ دے دیا
انگلینڈ کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر روب کی نے ایشیز سیریز میں بین اسٹوکس کی واپسی کا اشارہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر روب کی نے کہا ہے کہ اگرچہ بین اسٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے تاہم ایشیز سیریز میں ان کی واپسی کے امکان کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا جا سکتا۔
ان کے مطابق اسٹوکس جیسے کھلاڑی کے بارے میں کچھ بھی حتمی نہیں کہا جا سکتا اور مستقبل میں کچھ بھی ممکن ہے۔
"Anything is possible with Ben," Rob Key, England Men's managing director, has refused to rule out a Ben Stokes comeback in time for next year's Ashes 👀 pic.twitter.com/HTVelAzCSS
— Cricinfo (@cricinfo) July 31, 2026
بین اسٹوکس نے گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران ذہنی اور جسمانی تھکن کو وجہ بناتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر اگلی ایشیز سیریز میدان میں کھیلنے کے بجائے شائقین کے باکس سے دیکھیں گے لیکن اس کے باوجود ان کی واپسی کی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔
آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے بھی رائے دی کہ اگر اسٹوکس ایک بار پھر ایشیز کے لیے ریٹائرمنٹ ختم کریں تو یہ کرکٹ کی بہترین کہانیوں میں سے ایک ہوگی۔
دوسری جانب روب کی نے یہ بھی واضح کیا کہ اسٹوکس نے خود واپسی کا کوئی اشارہ نہیں دیا تاہم ان کے لیے دروازے بند نہیں ہوئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہیری بروک کو مستقبل کا بہترین ٹیسٹ کپتان سمجھا جاتا ہے لیکن فی الحال یہ ذمہ داری جو روٹ کو دینا زیادہ مناسب فیصلہ تھا تاکہ بروک مزید تجربہ حاصل کر سکیں۔