سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑی کمی
سونے اور چاندی کے نرخوں میں تکنیکی درستگی کے باعث عالمی ومقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑی کمی آ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 37ڈالر کی کمی سے 4ہزار 43ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 700روپے کی کمی سے 4لاکھ 26ہزار 736 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح مقام سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 202روپے کی کمی سے 3لاکھ 65ہزار 857روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
علاوہ ازیں کاروباری ہفتے کے آخری دن عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 57سینٹس کی کمی سے 57ڈالر 58سینٹس کی سطح پر آنے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 57روپے کے اضافے سے 6ہزار 237روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 49روپے کی کمی سے 5ہزار 347روپے کی سطح پر آگئی۔