کراچی، مشتعل کار سوار کی سڑک پر جارحانہ رویے کی ویڈیو سامنے آ گئی
شہر قائد میں راشد منہاس روڈ پر معمولی ٹریفک حادثے کے بعد ایک کار سوار کے مبینہ جارحانہ رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آگئی جس میں اسے دیگر شہریوں سے جھگڑتے اور دھمکیاں دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق دو گاڑیوں کے درمیان معمولی ٹکر کے بعد ایک مشتعل شخص نے دوسری گاڑی کو رکوا کر اس کی چابی نکال لی اور کار سوار سے تلخ کلامی شروع کر دی۔
واقعے کے دوران سفید رنگ کی گاڑی میں سوار مذکورہ شخص کی پوری کارروائی ایک نوجوان نے اپنے موبائل فون سے ریکارڈ کر لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔