ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد کے باہر دو گروپوں میں فائرنگ، بھگدڑ سے دو افراد زخمی
بہادرآباد مرکز میں ایک گروپ اجلاس کررہا تھا کہ دوسرا گروپ باہر پہنچ گیا، ہاتھا پائی کے بعد فائرنگ ہوئی
ایم کیو ایم کی آئینی ترامیم کو اگلی 27ویں آئینی ترامیم میں شامل کرنے پر اتفاق
کراچی:
ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد پر دو گروپوں میں فائرنگ کے سبب بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث دو افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں ایک گروپ اجلاس کررہا تھا کہ دوسرا گروپ باہر پہنچ گیا، تلخ کلام کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے باعث بھگدڑ مچنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کے بعد قرب و جوار کی دکانیں بند ہوگئیں، پولیس موبائلیں پہنچ گئیں، اب بھی بہادر آباد مرکز کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔