کراچی، ایم کیو ایم بہادر آباد مرکز جھگڑا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا ردعمل سامنے آ گیا
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے بہادر آباد مرکز میں دو گروپوں کے درمیان پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا ردعمل سامنے آ گیا۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ آج ایم کیو ایم کے کارکنان کے درمیان غلط فہمی اور تلخ کلامی کے باعث ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے فوری طور پر پورے معاملے کا جائزہ لیا جس کے بعد صورتحال اب بہتر ہو رہی ہے۔
دوسری جانب پولیس کے مطابق بہادر آباد مرکز میں جھگڑا رابطہ کمیٹی کے کمرے میں ہوا جہاں کارکنوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگامے کے دوران بعض کارکنان ڈی وی آر سسٹم بھی اپنے ساتھ لے گئے جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں۔