آزاد کشمیر انتخابات، ن لیگ نے 12 سیٹوں کے ساتھ میدان مار لیا، پیپلز پارٹی کی 4 نشستیں

خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایل اے-28 مظفرآباد 2 لچھراٹ کی پولنگ ملتوی کردی گئی

مظفرآباد:

آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اتوارکو مظفر آباد ڈویژن کی 8 اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر الیکشن میں ن لیگ نے میدان مار لیا، رات گئے تک موصول ہونے والے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ 12 سیٹوں پر کامیاب رہی، 4 سیٹیں پاکستان پیپلزپارٹی جیت گئی۔ باقی حلقوں میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی دو،دو سیٹوں پر آگئے ہیں۔

مظفر آباد ڈویژن کے آٹھ حلقوں پر پولنگ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہی جبکہ خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایل اے-28 مظفرآباد 2 لچھراٹ کے متعدد پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ ملتوی کردی گئی۔

الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق نوسیری نوسدہ، پنجگراں، دیولیاں اور پنجکوٹ کے مخصوص پولنگ سٹیشنوں پراتوارکو الیکشن عملہ اور پولنگ مٹیریل نہ پہنچنے پر پولنگ 4 اگست تک مؤخر کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملتوی شدہ پولنگ سٹیشنوں کے سیل شدہ پولنگ بیگز ریٹرننگ آفیسر نے پریذائیڈنگ افسران سے واپس وصول کر لئے ہیں۔

رات گئے تک موصول ہونے والے غیرحتمی نتائج کے مطابق ایل اے  25 نیلم ویلی 1  سے مسلم لیگ (ن) کے شاہ غلام قادرجیت گئے ہیں، پیپلزپارٹی کے امیدوار دوسرے نمبر پر رہے،سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس یہاں سے الیکشن ہار گئے ہیں اور تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔

ایل اے 26 نیلم ویلی 2 کے 135 پولنگ سٹیشن میں سے 26 کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے میاں عبدالوحید 3762 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اور ن لیگ کے شاہ غلام قادر 3296 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 27 میں الیکشن ملتوی کردیا گیا ہے۔ایل اے 28 میں بعض پولنگ سٹیشنوں پرخراب موسم کے سبب الیکشن ملتوی کرنا پڑا۔یہاں   پیپلزپارٹی کے امیدوار آگے  ہیں ۔

ایل اے 29 مظفرآباد سے پاکستان پیپلزپارٹی سردار مختار19792  ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔

ایل اے 30 مظفرآباد 4 کے تمام 129 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری و غیرحتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے مصطفیٰ بشیر عباسی 18082 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے مبشر منیر اعوان 11947 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

ایل اے 31 سے مسلم لیگ ن کے ثاقب مجید آگے جا رہے  ہیں۔ایل اے32 سے ن لیگ کے راجہ فاروق حیدر17507 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل پیپلزپارٹی کے امیدوار نے13964 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

ایل اے 33  میں پیپلزپارٹی کے دیوان علی قمرچغتائی 19521 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں۔لاہورکے حلقہ ایل اے 34 جموں ون میں مسلم لیگ ن کے ناصر ڈار 1563ووٹ حاصل کرکے آگے  ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی کے بلال مختار بٹ 376 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالقادر چوہان نے 70 ووٹ حاصل کیے۔ اس حلقے میں ایک آزاد امیدوار نے331ووٹ حاصل کیے۔

حلقہ ایل اے 35 جموں 2 کے انتخابات میں مسلم لیگی امیدوار چوہدری اسماعیل گجر غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 23893 ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے ایم ایل اے منتخب ہوگئے ہیں آزاد امیدوار سردار غیاث نے 5868 ووٹ ،آئی پی پی کے امیدوار قدیر گجر نے 2750 ووٹ حاصل کئے۔

ایل اے 36 جموں 3 کے تمام 140 پولنگ سٹیشنوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حافظ احسن رضا  27218 ووٹ حاصل کرکے جیت گئے ہیں ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری احسن اسماعیل گجر ایڈووکیٹ نے 12,980 ووٹ حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 37 جموں 4 کے تمام 185 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت مسلم لیگ(ن) کی مریم جاوید 28664 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے عثمان علیم 22827 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

گجرات کے حلقہ ایل اے 38جموں 5میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے چوہدری عابد رضا ، ضلعی صدر نوابزادہ طاہر الملک کے حمایت یافتہ ن لیگی امیدوار چوہدری ذیشان یونس مجموعی طور پر 115 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق 17565ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ انکے مد مقابل پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سابق ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کے حمایت یافتہ ق لیگی امیدوار چوہدری اکبر ابراہیم13837ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے۔

ضلع وزیرآباد کے حلقہ ایل اے 38 جموں 5 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ذیشان یونس ٹانڈا 3,280 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر رہے اور کامیاب قرار پائے۔مسلم لیگ (ق) کے امیدوار اکبر ابراہیم 1,444 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ جماعت اسلامی کے عمر صدیق جرال301 ووٹوں کے ساتھ تیسرے، آزاد امیدوار مختار بیگ 200 ووٹ لے کر چوتھے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے راجہ شاہد اقبال 75 ووٹ حاصل کرکے پانچویں نمبر پر رہے۔

ایل اے 39 جموں 6کے  157 پولنگ سٹیشن میں سے 32 کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے راجہ محمد صدیق10981 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے چوہدری فخر زمان 5081 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 40 کشمیر ویلی 1 سے  پاکستان پیپلز پارٹی کے عامر عبدالغفار2914  ووٹ لے کرجیت گئے ہیں ۔

ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 کے تمام 19 پولنگ سٹیشنزکے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے محمد عامر شاہ 1804 ووٹ لے کر جیت گئے  جبکہ آزاد امیدوار صباء دیوان 1523  ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 تمام 43 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے سید شوکت علی شاہ 1542  ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد عاصم شریف 477 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

راولپنڈی کے حلقہ ایل اے 43 ویلی 4 اور ایل اے 44 ویلی 5 کے سرکاری نتائج کے مطابق دونوں حلقوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ ریٹرننگ افسر ساجد راٹھور نے حلقہ ایل اے 43 ویلی 4 کے سرکاری نتائج کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے یاسین لون کو 1276 ووٹ لے کر کامیاب قرار دے دیا، پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ 663 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے حمزہ مجید بزمی نے 370 ووٹ حاصل کیے۔

حلقہ ایل اے 44 ویلی 5 میں بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے احمد رضا قادری 2308 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے، مسلم کانفرنس کی مہر النساء نے 740 ووٹ، پاکستان پیپلز پارٹی کے راشد اسلام بٹ نے 502 ووٹ جبکہ جماعت اسلامی کے حنیف منظور ڈار نے 392 ووٹ حاصل کیے۔

ایل اے 45 کشمیر ویلی 6 کے تمام 41 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی عبدالماجد خان 3448 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے خواجہ محمد دلاور 823 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

Load Next Story