میانوالی: کھیلتے ہوئے کار میں بند ہونے سے 4 بچے دم گھٹنے سے جاں بحق
لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا، واقعے کی دیگر پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہے، پولیس
میانوالی:
میانوالی کے علاقے کھگلانوالہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کھیلتے ہوئے کار میں داخل ہونے والے چار بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ شام پیش آیا، جب تین بچیاں اور ایک بچہ کھیلتے ہوئے ایک کھڑی گاڑی میں داخل ہوگئے۔ اسی دوران گاڑی کا دروازہ لاک ہوگیا اور بچے باہر نہ نکل سکے جس کے باعث ان کا دم گھٹ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔