محسن نقوی اتنے طاقتور وزیر ہیں جو کئی معاملات میں وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں، خواجہ آصف

وزیر داخلہ کو کابینہ اجلاس میں صرف دو تین بار دیکھا، پارلمنٹ بھی سات یا آٹھ بار آئے ہوں گے، وزیر دفاع

کراچی:

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ محسن نقوی اس حکومت کے طاقتور ترین وزیر ہیں جو کئی معاملات میں وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا محسن نقوی وزیر داخلہ ہوتے ہوئے بھی سسٹم کا حصہ نہیں ہیں، کابینہ اجلاس میں صرف دو تین بار دیکھا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ محسن نقوی پارلیمنٹ بھی صرف سات یا آٹھ بار آئے ہوں گے، اب اگر محسن نقوی شکایت کررہے ہیں تو پھر ہمیں گھر چلے جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ موجودہ نظام اس حد تک کمزور ہو چکا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ دس سال بعد بھی ملک انہی مسائل میں گھرا رہے گا۔ 

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک کی بہتری اور ترقی کے لیے نئے انتظامی یونٹس یا صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے کیونکہ موجودہ نظام اپنی افادیت کھو چکا ہے اور اس کے ذریعے مسائل حل کرنا ممکن نہیں رہا۔

Load Next Story