’پرانے تنازعے کو مزید ہوا مت دو‘، کنگنا رناوت کی ہریتھک روشن کو وارننگ
بالی ووڈ اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت نے اداکار ہریتھک روشن سے مبینہ ہراسانی کرنے والوں کی مذمت کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
حالیہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب کنگنا نے سی جے پی کی مخالفت کرتے ہوئے جین زی کو ’بدصورت جنریشن‘ کہا، جس کے بعد پارٹی کے اسپوکس پرسن سوراو داس نے انہیں طنزیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہریتھک روشن جیسے دکھتے ہیں، شاید اسی وجہ سے اداکارہ ان کے اتنے پیچھے پڑی ہیں۔
ان کا یہ مذاقیہ تبصرہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور صارفین نے اسے میمز کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا۔ اسی دوران کنگنا اور ہریتھک روشن کے درمیان برسوں پرانے تنازع کا بھی دوبارہ ذکر ہونے لگا، جس سے دونوں کے ماضی سے متعلق بحث ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر نمایاں ہو گئی۔
پوسٹ پر ہریتھک روشن نے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’کسی شخص کو صرف اس لیے درست قرار دینا کہ آپ دوسرے شخص کو پسند نہیں کرتے، معاشرے میں موجود ایک بڑے مسئلے کا حصہ ہے۔ کسی بھی معاملے پر رائے قائم کرنے سے پہلے مکمل سیاق و سباق اور تصدیق شدہ حقائق کو سامنے رکھنا چاہیے۔‘‘
ان کے مطابق وہ اس وقت تک انتظار کریں گے جب تک معاملے کا درست تناظر سامنے نہیں آتا۔
کنگنا رناوت نے ہریتھک کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’تم نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے کے بجائے ان لوگوں کے خلاف آواز کیوں نہیں اٹھائی جو مبینہ طور پر تمہارے نام پر مجھے ہراساں اور تنگ کر رہے تھے؟‘‘
اداکارہ نے ہریتھک سے کہا کہ وہ معاملے کو مزید ہوا دینے سے گریز کریں اور ایسے تبصروں سے اپنی ساتھی کو بھی شرمندہ نہ کریں۔