’اسپائیڈر مین‘ کے اداکار جیکب بیٹالون نے منگیتر ویرونیکا لیہوف سے خفیہ شادی کر لی
’اسپائیڈر مین‘ فلم سیریز میں نیڈ لیڈز کا کردار ادا کرنے والے اداکار جیکب بیٹالون کی اپنی منگیتر ویرونیکا لیہوف سے مبینہ شادی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
امریکی میگزین ’پیپل‘ کے مطابق دونوں نے کئی برس ایک ساتھ رہنے کے بعد حال ہی میں نجی تقریب میں شادی کی، تاہم جوڑے نے اپنی شادی کو منظر عام پر نہیں آنے دیا۔
جیکب بیٹالون اور ویرونیکا لیہوف نے مارچ 2025 میں منگنی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد دونوں نے نیویارک میں ہونے والی منگنی کی کچھ تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں۔
اسی دوران ویرونیکا نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر اپنا نام تبدیل کر کے ’ویرونیکا لیہوف بیٹالون‘ کر دیا ہے جسے ان کی شادی کی جانب ایک اور اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔