پاکستان ہائی کمیشن لندن کا بڑا اقدام؛ پاکستان میں جائیداد کی منتقلی برطانیہ سے براہ راست ممکن
برٹش پاکستانیوں کے لیے پاکستان ہائی کمیشن لندن کی جانب سے قونصلر خدمات میں انقلابی اقدام سامنے آیا ہے، پاکستان میں جائیداد کا انتقال برطانیہ سے براہ راست ممکن ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے صوبہ پنجاب میں جائیداد کی انتقال کے لیے ڈیجیٹل منتقلی اب پاکستان ہائی کمیشن لندن میں براہ راست کی جاسکتی ہے۔
جائیداد کی منتقلی کے لیے کسی پاور آف اٹارنی یا کسی ایجنٹ کی ضرورت نہیں، اوورسیز پاکستانی خود پاکستان ہائی کمیشن آکر اپنی شناخت کی تصدیق کروائیں اور اس سروس سے استفادہ حاصل کریں۔
جائیداد کے ڈیجیٹل انتقال کا عمل شفاف، تیز اور بچت پر مبنی ہے، برطانیہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیز اب لندن سے براہ راست جائیداد انتقال کرسکتے ہیں۔