مودی سرکار کی سرپرستی میں انتہاپسند ہندو مسلمانوں کی شناخت مٹانےکے درپے
مودی حکومت نےہندوتوا کے فروغ کیلئےانتہاپسند ہندووں کو مسلمانوں کیخلاف مظالم کی کھلی چھوٹ دے دی ہے اور ریاستی سرپرستی میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات کی مسماری اورعبادات پرجبراً پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں انتہاپسند ہندو تنظیم بجرنگ دَل نےمسلمانوں کی قبروں کو مسمارکردیا۔
دہلی کےعلاقے منڈاولی میں بھی ہندوانتہاپسند تنظیم رکشا دَل کے کارندوں نے مسلمانوں کو نماز پڑھنے سے بھی روک دیا۔ جبکہ
انتہاپسند ہندو تنظیم رکشا دَل کے کارکنوں نے کہا کہ کوئی مسلمان نہ تو نماز پڑھ سکے گا اور نہ ہی گلیوں میں نکل سکے گا۔
سیکولرریاست کےنام نہاد دعویدار بھارت میں مسلمانوں کیخلاف مظالم ریاستی جبرکا حصہ بن چکے ہیں