قابض افغان طالبان رجیم کے خلاف بڑھتی مخالفت، مسلح  گروپوں کی مزاحمت میں تیزی  

افغان طالبان کے خلاف مختلف مزاحمتی گروہوں کا ممکنہ اتحاد رجیم  کیلئے بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے

(فوٹو: فائل)

طالبان کے افغانستان میں حکومت میں آنے کے بعد پہلی بارسابق افغان فوجی جنرل نے منظرعام پرآ کر طالبان رجیم کو چیلنج کیا۔

سابق افغان فوجی کمانڈراورافغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے سربراہ جنرل سمیع سادات نےقندہارسے فوجی کارروائیوں کا اعلان کیا۔

صحافی عبداللہ جان صابر نےسابق افغان  جنرل سمیع سادات کے بیان پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر مظالم اور خواتین کی تعلیم پر پابندیوں کی وجہ سے افغان عوام طالبان رجیم سے بدظن ہو چکے ہیں۔

افغان طالبان کے خلاف مختلف مزاحمتی گروہوں کا ممکنہ اتحاد رجیم  کیلئے بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔

Load Next Story