ملتان؛ ہزارہ ایکسپریس گیلا والا ریلوے اسٹیشن پر داخل ہوتے وقت حادثہ کا شکار

ڈرائیور سے بروقت بریک نہ لگا سکا جس کے باعث انجن اور دو کوچز سیفٹی سینڈ ہمپ پر چلی گئیں

ملتان:

کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس آج صبح ملتان کے قریب گیلا والا ریلوے اسٹیشن پر داخل ہوتے وقت حادثہ کا شکار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈرائیور سے بروقت بریک نہ لگا سکا جس کے باعث انجن اور دو کوچز سیفٹی سینڈ ہمپ پر چلی گئیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی متعلقہ ریلوے افسران موقع پر پہنچ گئے، متبادل انجن فراہم کرکے ٹرین کو بحفاظت منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

واقعے کی مزید تحقیقات کے بعد اس کی حتمی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔

Load Next Story