سعودی ایئرلائن کا پاکستان کیلیے براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان

اسلام آباد کیلیے یومیہ ایک جبکہ لاہور کیلیے ہفتے میں 3 پروازیں چلائی جائیں گی، ترجمان ریاض ایئر

سعودی ایئرلائن ریاض ایئر نے پاکستان کیلیے براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریاض ائیرنےسعودی عرب اور پاکستان کے درمیان پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا جس کے تحت آپریشن کا آغاز 14 اگست کو ہوگا۔

ترجمان ریاض ایئر کے مطابق ابتدائی طورپر اسلام آباد اورلاہور کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی، یومیہ ایک جبکہ لاہور کیلیے ہفتے میں تین پروازیں چلائی جائیں گی۔

ترجمان کے مطابق پروازیں جدید بوئنگ 787 ڈریم لائنرزطیاروں کےذریعے آپریٹ ہونگی، جن سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفری سہولتوں میں اضافہ ہوگا۔

ریاض ایئر کے مطابق نئی سروسز کاروباری، سیاحتی اور عمرہ زائرین کو بہتر سفری سہولت فراہم کریں گی، سعودی عرب کے علاوہ پاکستان سے یورپ اور مشرق وسطیٰ کیلیے بھی کنیکٹنگ فلائٹس دستیاب ہوں گی۔

ریاض ائیرنےمسافروں کےلیے "سفیر" لائلٹی پروگرام کےخصوصی فوائد کا بھی اعلان کیا ہے۔

Load Next Story