حکومت کی جانب سے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد پر ڈیوٹی ٹیکس چھوٹ کا امکان

گندم کی درآمد پر اخراجات کا تخمینہ 34 کروڑ ڈالرز تک ہونے کا امکان ہے، ذرائع

فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے10لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کو ڈیوٹی ٹیکس سے چھوٹ دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت قومی غذائی تحفظ نے گندم کی درآمد کو ڈیوٹی اور ٹیکسوں سے چھوٹ دینے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس سے بھی استثنیٰ دینے اور پاسکو کے ذخائر میں موجود تمام 10لاکھ ٹن گندم بھی صوبوں کو دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ پاسکو کی گندم کے بعد صوبوں کی باقی ضروریات درآمد سے پوری کی جائیں گی اور پاسکو کی گندم کے لیے لاگت کا تخمینہ 141 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گندم کی درآمد پر اخراجات کا تخمینہ 34 کروڑ ڈالرز تک ہونے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ صوبوں نے اپنے گندم کے اسٹریٹجک ذخائرمیں نمایاں کمی کی نشان دہی کی ہے تاہم ای سی سی نے گندم درآمد پر نائب وزیراعظم کی سربراہی میں اسٹیئرنگ کمیٹی بنارکھی ہے۔

 

Load Next Story