دوسرا ٹیسٹ: تیسرے روز کا کھیل جاری، پاکستان کے 5 کھلاڑی آؤٹ

کریز پر عبداللہ شفیق اور محمد رضوان موجود

کپتان بابر اعظم 88 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے (تصویر: اے ایف پی)

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز اسکور کر لیے۔ تاہم، 43 رنز کا خسارہ ابھی باقی ہے۔

پورٹ آف اسپین میں جاری میچ میں پاکستان نے تیسرے روز کی شروعات 266 رنز 2 کھلاڑیوں کے نقصان سے کی۔

کپتان بابر اعظم 88، اویس ظفر 1 اور سلمان آغا 0 پر آؤٹ ہوئے۔

کریز پر اس وقت عبداللہ شفیق اور محمد رضوان بالترتیب 120 اور 13 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔

Load Next Story