وزیراعظم کا 6 اگست کو دورہ سعودی عرب متوقع

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کا بھی امکان، خطے کی صورت حال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

فوٹو فائل

وزہراعظم شہباز شریف کا جلد سعودی عرب کا اہم دورہ متوقع ہے جس میں اُن کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کو موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا 6 اگست کو سعودی عرب کا دورہ متوقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب ایک یا 2 روز کا ہوگا جس میں اُن کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی۔

وزیراعظم اورسعودی ولی عہد کی ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورت حال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Load Next Story