نورا فتیحی کا مراکش فٹبالر کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر ردعمل، اداکارہ نے حقیقت بیان کر دی

نورا نے بتایا کہ وہ یاسین بونو کو کافی عرصے سے جانتی ہیں، لیکن کچھ عرصے سے رابطے میں اضافہ ہوا ہے

بالی ووڈ کی معروف ڈانسر، گلوکارہ اور اداکارہ نورا فتحی نے مراکش کے اسٹار فٹبالر یاسین بونو کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر پہلی بار کھل کر بات کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دونوں کے درمیان صرف دوستی کا رشتہ ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ انٹرویو میں نورا فتحی نے یاسین بونو کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں جاری قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے قریبی دوست ہیں اور ان کی شخصیت کو بے حد سراہتی ہیں۔

نورا فتحی کا کہنا تھا کہ یاسین بونو دنیا کے بہترین گول کیپرز میں شمار ہوتے ہیں اور انہیں ان کی کامیابیوں پر ہمیشہ فخر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر موقع پر اپنے دوست کی کامیابیوں کا جشن مناتی ہیں۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ وہ یاسین بونو کو کافی عرصے سے جانتی ہیں، تاہم گزشتہ چند ماہ کے دوران دونوں کے درمیان رابطے میں اضافہ ہوا۔ ان کے مطابق یاسین نہایت شائستہ، عاجز اور نرم مزاج انسان ہیں، جن کی تمام تر توجہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں، سخت محنت اور تربیت پر مرکوز رہتی ہے۔

واضح رہے کہ یاسین بونو اس وقت سعودی پرو لیگ کے کلب الہلال اور مراکش کی قومی فٹبال ٹیم کے لیے بطور گول کیپر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں شخصیات کے درمیان دوستی کو لے کر سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی تھیں، جن پر اب نورا فتحی نے خود وضاحت پیش کر دی ہے۔

Load Next Story